![]() |
| Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
حافظ
کا ملتانی سوہن حلوہ
حافظ سوہن حلوے کا
آغاز 1930 میں ہوا، حافظ کا ملتانی سوہن حلوہ برصغیر میں اب تک کا سب سے بہترین اور
صحت بخش حلوہ تیار کرنے کا مکمل اور مکمل جذبہ ہے۔ حافظ حلوہ واحد میٹھا ہے جس کو معیار
اور معیاری دیکھ بھال کی وجہ سے دو امریکن کوالٹی ایوارڈ ملے ہیں۔
حافظ کا سوہن حلوہ
میٹھے کی تیاری کے معیار کو بہتر بنانے کے مشن پر گامزن ہے خشک میوہ جات کے شوقین افراد
کے لیے اضافی گری دار میوے (بادام، اخروٹ، پستہ، کاجو) کی خاص کرنچی پن اور بھرپوری،
پہلی بار حافظ کا ملتانی سوہن حلوہ نے پیش کیا ہے۔
اگر آپ ایک مزیدار
اور صحت مند ناشتے کی تلاش میں ہیں جو کسی بھی موقع کے لیے بہترین ہو، تو ہمارے اسپیشل
مکس ڈرائی فروٹ حلوے کے علاوہ نہ دیکھیں! بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجو کے آمیزے سے
بنایا گیا یہ حلوہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو خشک میوہ جات کو پسند کرتے ہیں۔ یہ
پروٹین اور وٹامنز کا ایک بہت بڑا ذریعہ بھی ہے، جو اسے دن کے کسی بھی وقت کے لیے صحت
مند انتخاب بناتا ہے۔ ہمارا خصوصی مکس ڈرائی فروٹ حلوہ اضافی کرچی اور بادام، اخروٹ،
پستے اور کاجو کے ساتھ بھرپور ہے۔ یہ انوکھا ذائقہ آپ کو مزید چاہیں گے۔
ہمارا حلوہ خالص دیسی
گھی اور تمام قدرتی اجزاء کے ساتھ بنایا گیا ہے، اس لیے یہ ایک لذیذ ناشتے یا میٹھے
کے لیے بہترین ہے۔
میں آج آپ کے
لیے صرف دو کلو دودھ سے تیار کروں گا وہ بھی صرف اپنے کھانے کے لیے کیونکہ کمرشل
طور پر تو آپ کاروبار کے لیے بناتے ہیں تو مکمل طور پر آپ کو تصاویر کے ساتھ بتا
یا جاے گا اس لیے غور سے اور توجہ سے ریسپی کو پڑھیں تاکہ کوی بھی عمل آپ سے رہ
نہ جاے
ملتانی سوہن حلوہ کے اجزاء
دودھ دو لیٹر
میدہ ایک سو گرام
سمنک انگوری پچاس گرام
چینی چار سو گرام
چھوٹی الاچی آدھا چاے چمچ
دیسی گھی ایک پاو
پستہ پچاس گرام
کاجو سو گرام
بادام دوسو گرام
اخروٹ دوسوگرام
ٹاٹری آدھا چاے چمچ
پھٹکری ایک چمچ
پانی دو لیٹر
ملتانی
سوہن حلوہ بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں میدہ ڈالیں
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
اب اس میں سمنک یا انگوری ڈالیں
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
اس میں دو لیٹر پانی ڈال کر اچھی طرح
مکس کر لیں اس بات کا خیال رہے کے اس میں پھٹکیاں نہ بنیں یعنی گھٹلیاں نہ ہوں
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
اب کڑاہی کو چولہے پر رکھیں اور اس میں دو
لیٹر دودھ ڈالیں اور آنچ تیز کر کے اس کو ایک ابال آنے دیں اس دوران اس میں چمچ
مسلسل ہلاتے رہیں کیونکہ اس سے میدہ اور سمنک پیندے کے ساتھ نہیں چپکے گا
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
میں ٹاٹری اور پھٹکری حل کر لیں
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
اب اس پانی کو ابلے ہوے دودھ میں تھوڑا
تھوڑا ڈال کر دودھ کو پھاڑ لیں اس موقع پر آنچ بلکل ہلکی کر لینی ہے
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
جب دودھ مکمل پھٹ جاے تو اس کو میڈیم آنچ
پر رکھ دیں اور اس میں آدھا چمچ زردہ رنگ ڈالیں کیونکہ ہم دو لیٹر دودھ سے سوہن
حلوہ بنا رہے ہیں اس لیے اس میں کلر نہیں آے گا سو ہن حلوے کو اچھا سا کلر دہنے
کے لیے یہ ضروری ہے
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
اب اس موقع پر اس میں چینی بھی ڈال دیں
یہ آپ بعد میں بھی ڈال سکتے ہیں لیکن اس موقع پر ڈالنے سے اس پانی خشک کرنے میں
بھی آسانی ہوگی اور تار بھی اچھی بنے گی اور ٹیسٹ میں بھی اضافہ ہوگا
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
شامل کر دیں اور اسے ہلکی آنچ پر دو سے تین گھنٹے تک پکایں جب تک پانی خشک نہ ہو
جاے
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
اب چولہہ بند کر دیں اور اسے کسی تھال
یا پلیٹ میں نکال لیں اور اس میں پچاس گرام دیسی گھی اور شامل کر لیں اور اچھی طرح
مکس کر لیں
پانی خشک ہونے کے بعد اس میں
پستہ،کاجو،بادام اور اخروٹ ڈال
![]() |
| Hafiz Multani Sohan Halwa Recipe in Urdu |
کر اچھی مکس کر لیں










