فش کری
یا شوربہ مسالہ
![]() |
| Fish Masala Recipe By Multani kitchen |
فش کری مسالہ تازہ
مچھلی،پیاز،کوکونٹ،مسالے اور کچھ سبز مسالے ڈال کر بنایا جا تا ہے آپ اسے میری
ریسپی کے ذریعے آسان،مزےدار،اور ٹیسٹ لا سکتے ہیں میری ریسپی سٹیپ باے سٹیپ بیان
کی جاتی ہے
یہ پاکستانی اور انڈین فش مسالہ کے طور
پر بھی جانا جاتا ہے
اور یہ سی فوڈ کو پسند کرنے والے لوگوں
کی پسندیدہ ڈش ہے یہ ریسپی کافی ایشین ممالک کو آپس میں جوڑتی ہے یعنی کافی ممالک
میں اسے بہت طریقوں سے بنایا جا تا ہے اور بہت سے لوکل مسالے بھی شامل کیے جاتے
ہیں جیسے گری خشخاش اور ہلدی وغیرہ میں اس ریسپی میں آپکو بنیادی مسالوں میں فش
کری مسالہ تیار کرنے کا طریقہ بتاوں گا وہ بھی بہت ہی آسان طریقے کے ساتھ
فش شوربہ یا کری مسالہ کے اجزاء
مچھلی ایک کلو
پیاز چار عدد درمیانے
کو کو نٹ دودھ ایک گلاس
ہلدی ایک چمچ
نمک ایک چمچ
کشمیری لال مرچ ایک چمچ
سفید زیرہ پانچ چمچ
راءی دانہ یا مسٹرڈ سیڈ دو چمچ
خشخاش ایک چمچ
لہسن کے دانے پندرہ عدد
کشمیری لال مرچ ایک چمچ
دھنیاں پاوڈر ایک چمچ
فش
مسالہ شوربہ بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں اور
ایک باول میں ڈال کر اس پرنمک ہلدی اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مل لیں اور اسے دو
گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں
دو گھنٹے کے بعد ایک پین میں تیل یا گھی
ڈالیں اور مچھلی کے ٹکڑے اچھی طرح دونوں طرف سے تل لیں
![]() |
| Fish Masala Recipe By Multani kitchen |
اب ایک پین میں زیرہ،راءی،خشخاش،لہسن کے
جوے،کشمیری لال مرچ اور دھنیاں پاوڈر ڈال کر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کا
پیسٹ بنا لیں
![]() |
| Fish Masala Recipe By Multani kitchen |
اب ایک پین میں تیل ڈال کر اس میں کٹی
ہوی پیاز ڈال کر اسے براون کر لیں اور اس میں یہ مسالے کا پیسٹ ڈال دیں اور اسے
بھون لیں
اب اس موقع پر اس میں نمک شامل کردیں
جب تیل مسالے سے الگ ہونا شروع ہوجاے
توتھوڑا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں
![]() |
| Fish Masala Recipe By Multani kitchen |
اب اس میں کوکونٹ دودھ ڈال کر گریوی بنا
لیں اور اچھی طرح پکا لیں
![]() |
| Fish Masala Recipe By Multani kitchen |
اب مچھلی کے ٹکڑے ایک ایک کر کے اس
گریوی میں ڈالیں
![]() |
| Fish Masala Recipe By Multani kitchen |
اسے پانچ سات منٹ کے لیے پکالیں
![]() |
| Fish Masala Recipe By Multani kitchen |
اب اس پر ڈھکن لگا کر پندرہ منٹ کے لیے
ہلکی آنچ پر پکالیں جب تیل الگ ہوجاے تو چھولہہ بند کر دیں اور اتار لیں
اسے آپ سادہ،خمیری روٹی پراٹھہ یا نان
کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں








