![]() |
| Motton korma recipe |
مٹن
قورمہ
مٹن قورمہ ایک کلاسک بھرپور اور خوشبودار
سالن ہے جو کسی خاص موقع جیسے کہ عید، خاندانی اجتماع، کسی بھی قسم کی خصوصی تقریب
کے لیے تیار کیا جاتا ہےمیری عاجزانہ رائے میں، مٹن قورمہ کسی بھی دن چکن قورمہ پر
جیت جاتا ہے کیونکہ زیادہ لمبا پکنے کا مطلب ہے کہ تمام ذائقے گوشت میں زیادہ گھل مل
جاتے ہیں، ذائقے زیادہ امیر اور شدید ہو جاتے ہیں اور ہر چیز اتنی گہرائی سے مل جاتی
ہے۔
یہ ایک مستند، حقیقی مٹن قورمہ کی ترکیب ہے۔ میں نے روایتی تکنیک اور
مناسب مصالحے استعمال کیے ہیں جو ایک ساتھ مل کر قورمہ کا مستند، اصلی زائقہ بناتے
ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ کو پسند آئے گا
مٹن قورمہ میں شامل اجزا کی
تفصیل
مٹن ایک
کلو
فراءی
پیاز تین
دہی تین
سو گرام
ادرک
لہسن کا پیسٹ چار چا ے کے چمچ
لونگ چھ
دانے
سبز
الاچی چھ دانے
بڑی
الاچی چار دانے
دار چینی
دو سے تین درمیانی ٹکڑے
کالی مرچ
دس سے بارہ دانے
لال مرچ
ایک کھانے کا چمچ
ہلدی
آدھا کھانے کا چمچ
سوکھا
دھنیاں دو کھانے کے چمچ
نمک ایک
کھانے کا چمچ یا ٹیسٹ کے مطابق
جاوتری
اور جاءفل ایک چاءے کا چمچ
گھی یا
کوکنگ آءل ایک کپ
مٹن قورمہ بنانے کا طریقہ
سب سے
پہلے ایک کلو بکرے یا بھیڑ کا گوشت لیں اور اسے
اچھی طرح
دھوکر خشک کر لیں
![]() |
| Mutton korma recipe |
اب ایک
پریشر ککر میں گھی ڈال کر اس میں لونگ،دارچینی
سبزالاچی
اور بڑی الاچی کالی مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں
اب اس
میں گوشت ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک تیز آنچ پر
پکاءیں
![]() |
| Mutton korma recipe |
اب اس
میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر لیں اور دس سے
بارہ منٹ
تک پکاءیں تاکہ ادرک لہسن کا کچا پن ختم ہو جاے
![]() |
| Mutton korma recipe |
اب اس
میں خشک دھنیاں،لال مرچ،ہلدی،اور نمک ڈال کر
اچھی طرح
بھون لیں جب تک گوشت سے نکلا ہوا پانی
مکمل طور
پر خشک نہیں ہو جاتا
![]() |
| Mutton korma recipe |
جب گھی
الگ ہوجاے تو اس میں دو گلاس پانی ڈال کر
ککر کا
ڈھکن بند کر دیں اور چار سیٹی تک پکا لیں
![]() |
| Mutton korma recipe |
ڈھکن
کھولنے کے بعد اسے تین سے چار منٹ تک تیز
آنچ پر
پکا کر ایکسٹرا پانی خشک کر لیں
![]() |
| Mutton korma recipe |
اب اس
میں دہی ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکالیں
![]() |
| Mutton korma recipe |
اب جاءفل
اور جاوتری کا پاوڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر
دم لگا
دیں دو سے تین منٹ کے بعد کھول لیں
![]() |
| Mutton korma recipe |
گرم گرم
اور مزیدار قورمہ تیار ہے اسے تندور کی
روٹی،چپاتی،روغنی
نان، اور پراٹھے کے ساتھ بھی
سرو
کرسکتے ہیں








