![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
حیدر
آبادی چکن مصالہ بوٹی
حیدرآبادی چکن مصالہ بوٹی ایک بہت ہی
مزیدار اور بہت ہی مشہور ڈش ہے اسے خاص موقع یا خاص مہما نوں کے لیے بنایا جا تا
ہے
مجھے ذاتی طور پر یہ ڈ ش بہت ہی پسند ہے
کیونکہ میری والدہ اس ڈش کو پکاتی تھیں اور وہ بھی خاص طریقے سے آج وہ طریقہ آپ
کے ساتھ شیر کرنے لگا ہوں
سب سے پہلے حیدرآبادی چکن مصالہ بوٹی
بنانے کے لیے جو جو اجزا درکار ہیں وہ بتا دوں
چکن
مصالہ بوٹی میں شامل اجزا
چکن آدھا کلو
لال مرش چھ عد د
پیاز دو درمیانے ساءز کے
ہلدی پاوڈر ایک چمچ
سوکھی دھنیاں دو چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو چمچ
دہی دو سو پچاس گرام یا ایک پاو
گھی مکھن یا تیل ایک کپ
سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ
گرم مصالہ دو کھانے کے چمچ
کشمیری لال مرچ ایک چمچ
نمک ایک چاے والا چمچ
حیدرآبادی چکن مصالہ بوٹی بنانے
کا طریقہ
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں
اب پیاز کو کاٹ کر ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور پیاز کو اس میں ڈارک
براون فراءی کر لیں
پیاز فراءی ہونے کے بعد نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں پھر ہاتھ کی مدد سے پیاز کو
کرش کر لیں یعنی اس کا چورا بنا لیں
اب گوشت کو ایک باول میں ڈال کر اس میں دہی براون پیاز ادرک لہسن کو پیسٹ اور
نمک شامل کر کے ہاتھ کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
اب ایک پین میں خشک دھنیاں زیرہ اور لال مرچ کو ڈال کر بھون لیں تاکہ ان کے
اندر سے نمی نکل جاءے اور اس کا ٹیسٹ بھی خوب آءے
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
اب ان سپ کو ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو ایک پیاز اور ہلدی پاوڈر ڈال کر پیس لیں
ان سب کو پیس کر پیسٹ بنا لیں
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
اب ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں پیسٹ کو ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکا لیں
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
مصالہ بھن جانے کے بعد اس میں جو چکن دہی میں مکس کر کے رکھا تھا وہ اس پین
میں ڈال دیں اسے بھی مصالے کے ساتھ اچھی طرح بھون لیں
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
دس سے بارہ منٹ تک بھون لینے کے بعد اس میں کشمیری لال مرچ ڈال دیں
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد اس میں گرم مصالہ ڈال دیں
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |
اب اس کو تین منٹ تک پکالیں اور اس میں ایک کپ پانی ڈال کر دم پر لکا دیں
پندرہ منٹ کے بعد آپکا حیدرآبادی چکن مصالہ تیار ہے اس کو رونی چاول یا نان کے
ساتھ کھا سکتے ہیں
![]() |
| Hyderabadi Chicken Masala Boti |










