![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
مکس سبزی کا اچار
اچار کا استمال
پاکستان اور ہندوستان میں بہت زیادہ ہوتا ہے اس کو کیء طرح سے تیار کیا جاتاہے اور
کیءچیزوں کا کیا جا تا ہے مثلا آم کا اچار، لسوڑے کا ا اچار،مرچ کا اچار،مکس سبزی
کا اچار ، لہسن کا اچار ادرک کا اچار وغیرہ یہ عام طور پر ناشتہ لنچ اور ڈنر میں بھی
استمال ہوتا ہے آج آپ کے ساتھ مکس سبزی کا اچا ر کی ترکیب شیر کررہے ہیں
مکس سبزی کے اچار کے اجزاء
گاجر ایک پاو
لیموں دس عدد
ہری مرچ آدھا کلو
کریلے پانچ عدد
لہسن آدھ پاو
نمک تین کھانے کے
چمچ
ہلدی ایک کھانے کا
چمچ
خشک دھنیاں تین چمچ
کالی مرچ ایک چمچ
دو چمچ سونف
کلونجی آدھا چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ
میتھرا دو چمچ
ہلدی آدھا چمچ
آدھا چمچ نمک
آدھا چمچ لال مرچ
پاوڈر
آدھا چمچ کرش چلی
ھینگ آدھا چاے کا
چمچ
مکس سبزی کا اچار بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے تمام
سبزی کو کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں اور ایک یا دو گھنٹے کے لیے دھوپ میں رکھ کر اچھی
طرح خشک کر لیں نمی بلکل بھی نہ ہو
اب ہری مرچ کو
درمیان سے ہلکا سا کٹ لگا لیں
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
اب تین چمچ نمک
میں آدھا چمچ ہلدی کو اچھی طرح مکس کر لیں اور تمام دھلی ہوی سبزی کو کسی باول
میں ڈال کر اس پر یہ نمک ہلدی کو چھڑک کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ہری مرچ کے اند
ر بھی یہ نمک ہلدی بھر دیں اور اس باول کو ایک دن کے لیے چھوڑ دیں اس سے ان سبزیوں
میں موجود تمام پانی نکل جاءے گا اس سے آپ کا اچار کبھی بھی خراب نہیں
ہوگا
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
اب کا لی مرچ سونف
میتھرا زیرہ اور خشک دھنیاں ایک پین میں ڈال کر اچھی طرح ڈرایئ روسٹ کر لیں اس سے
اس میں موجود نمی بھی ختم ہو جاے گی اور خشبو بھی زبرد ست آے گی اب اس مسالے کو
ٹھنڈا کر کے د ر د را کوٹ لیں
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
اب سبزی والا باول
چیک کریں سبزی نے کافی پانی چھوڑ دیا ہوگا اس پانی کو کسی چھلنی کی مدد سے نکال
دیں اور سبزی کو ایک یا دو گھنٹے چھلنی میں ہی رہنے د ین تاکہ پانی اچھی طرح خشک
ہو جاءے
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
جب تک پانی خشک
ہوتا ہے آپ آدھا لیٹر سرسوں کا تیل لےکر ایک پین میں ڈالیں اور دو چٹکی ھینگ ڈال
کر گرم کر لیں بہت زیادہ گرم نہیں کرنا اب اس تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
ایک باول میں سبزی
نکال لیں اور اس میں تمام مسالے ڈال دیں اورکوٹے ہوے مسالے بھی شامل کر لیں اور
اسے اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد اس کے اورپر تیل ڈالیں اور مکس کر لیں
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |
![]() |
| Mix pickle by Multanikitchen |









