![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
گلاب
جامن بنانے کا طریقہ
گلاب جامن سب سے پہلے
ہندوستان میں تیار کیا گیا تھا اور اسے ایک پکوڑے سے منسوب کیا گیا تھا جسے وسطی ایشیائی
ترک حملہ آور ہندوستان لائے تھے۔ ایک اور نظریہ کا دعویٰ ہے کہ اسے مغل بادشاہ شاہ
جہاں کے ذاتی باورچی نے غلطی سے تیار کیا تھا۔
لفظ “گلاب”
فارسی الفاظ گول (پھول) اور آب (پانی) سے ماخوذ ہے، جو گلاب کے پانی کی خوشبو والے
شربت کا حوالہ دیتا ہے۔ ایک ہندوستانی پھل جس کا سائز اور شکل ایک جیسی ہے جسے عام
طور پر سیاہ بیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جامن کو چینی کے شربت میں تلی ہوئی پکوان
کے طور پر بھی بیان کیا جاتا ہے۔ عرب میٹھا لقمت القادی گلاب جامن سے ملتا جلتا ہے،
حالانکہ اس میں ایک مختلف بیٹر استعمال ہوتا ہے۔ پاک تاریخ دان مائیکل کرونڈل کے مطابق،
لقمت القادی اور گلاب جامن دونوں فارسی ڈش سے ماخوذ ہو سکتے ہیں، گلاب پانی کا شربت
دونوں کے درمیان مشترکہ تعلق ہے۔
آج ہم بنایں گے گلاب جامن گھر میں رکھے
اجزاء سے ہی بن جاتے ہیں اور بنانا بھی آسان ہے اور مزہ ایسا کہ پتہ بھی نہیں چلے
گا کہ سوجی سے بنے ہیں کیونکہ یہ دیکھنے میں بھی کھویا سے بنے لگتے ہیں اور کھانے
میں بھی کھویے سے بنے لگتے ہیں یہ وہ ریسپی ہے جو حلوای کمرشل طور پر بناتے ہیں
گلاب
جامن کی ڈو یا آٹا کے اجزاء
گھی دو چمچ
دو کپ دودھ فل کریم
سوجی ایک کپ یا دوسو گرام
الاچی پاوڈر آدھا چمچ
میٹھا سوڈا ایک چٹکی
چاشنی
یا شیرہ بنانے کے اجزاء
چینی دو کپ
پانی دو کپ
چھوٹی الاچی چار عدد
بنانے
کا طریقہ
سب سے پہلے ہم ڈو تیار کرتے ہیں پین میں
ڈالتے ہیں ایک چھوٹی چمچ گھی اور اسے میلٹ کر لیں
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
اور اب ڈالیں گے دو کپ دودھ فل کریم
دودھ کیونکہ فل کریم دودھ سے ٹیسٹ زیادہ اچھا آتا ہے دودھ میں ابال آنے تک اسے
کک کریں
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
دودھ میں ابال آنے کے بعد ایک کپ سوجی
وزن میں دو سو گرام ہے باریک والی سوجی ہو اگر آپ کے پاس موٹی والی ہو تو مکسر
میں تھوڑا پیس کر باریک کر لیں اس مکسچر کو دودھ میں ڈالتے جایے اور چمچ مسلسل
چلاتے جایں آگ میڈیم رکھنی ہے اب اسے دھیمی آنچ پر کک کر لیں جب تک کہ یہ اچھی
سی ڈو نہ بن جاے فوری طور پر بن جاے گی کیونکہ سوجی دودھ کو بہت جلد اپنے اندر حل
کر لیتی ہے اور پھول جاتی ہے
اب اس ڈو کو ایک باول میں ڈالیں اور سیٹ
ہونے کے لیے
رکھ دیں جب تک ہم چاشنی بنا لیتے ہیں
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
ایک باول میں دو کپ چینی لیں اور دو کپ
ہی پانی لیں اور اسے پکا لیں تین سے چار منٹ تک جب تک چینی میلٹ نہ ہو جاے اب اس
میں چار چھوٹی الاچی ڈال کر دو تین منٹ اور پکالیں
اس کی تار نہیں بنانی بس شیرہ تھوڑا
چپچپا ہو جاے تو اسے
اتار لیں اور ڈھانپ کر رکھ دیں تاکہ
شیرہ ٹھنڈا نہ ہو جاے
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
اب ڈو بنا لیتے ہیں اسے زیادہ ٹھنڈا
نہیں ہونے دینا ورنہ جم جاے گا اسے اچھے سے مسل لیں اور اس میں آدھا چمچ چھوٹی
الاچی اور ایک چٹکی سوڈا ڈال کر اچھی طرح گوند لیں اورایک چمچ اور گھی شامل کر لیں
اس سے آپ کی ڈو اور سافٹ ہو جاے گی
اب ڈو کو اپنی پسند اور شیپ کے مطابق
پیڑے بنا لیں اور ایک ٹرے میں رکھ لیں
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
اب ایک کڑاہی میں دو یا تین کپ گھی ڈال
کر گرم کرلیں اور اس میں ایک ایک کر کے گلاب جامن ڈالیں اس بات کا خیال رکھیں کے
گھی نہ ہی زیادہ ٹھنڈا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ گرم ہو اگربہت زیادہ گرم ہو گا تو
اندر سے کچے رہ جاے گا اگر ٹھنڈا ہو گا تو ٹوٹ جاے گا
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
![]() |
| GULAB JAMUN RECIPE BY MULTANIKITCHEN |
یہ دس منٹ تک فرای ہو جاے گا دس منٹ کے
بعد اور چیک کر لیں اچھا سا براون کلر آنے پر نکال لیں اور تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر
شیرے میں ڈال دیں
اسے شیرے میں دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں
تاکہ شیرہ اچھی طرح ان میں داخل ہو جاے











