![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
مٹر کا
اچار بنانے کا طریقہ
جب سبز مٹر کا موسم
ہوتا ہے، تو سب سے بہترین چیز جو آپ لے سکتے ہیں وہ ہے ‘مسالیدار سبز مٹر کے اچار کی
ترکیب اچار کا یہ شاندار نسخہ نہ صرف آسان ہے بلکہ ایک لمحے میں تیار ہو جاتا ہے۔ یہاں
تک کہ آپ کافی دیر تک ذخیرہ کرسکتے ہیں۔یہ کھانے میں بہت ہی مزے کا ہے اور بچے
بڑوں سب کا پسندیدہ ہے میں اسے ہر سیزن میں کافی مقدار میں بناتا ہوں اور دوستوں
کو بھی گفٹ کرتا ہوں بہت منفرد لگتا ہے…. ہے نا؟ لیکن مجھ پر بھروسہ کریں، یہ اتنا
لذیذ ہے کہ ایک بار جب آپ اسے بنانا شروع کر دیں گے، تو یہ آپ کے گھر میں معمول بن
جائے گا۔ چپاتیوں، پوریوں، پراٹھہ اور چاول وغیرہ کے ساتھ بہت اچھا جاتا ہے۔ سفر کے
دوران لینے کے لیے مثالی، آپ ‘گھر کا کھانا’ نہیں چھوڑیں گے۔
اچار کی بہت سی قسمیں
ہیں- ہری مرچ، آم، مکس ویج، لیموں، گاجر وغیرہ۔ لیکن مٹر کا آچار آج تک کسی نے سر نہیں
کیا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسےمٹر کی سبزی جس میں اچار کی چٹکی ہو۔ اگر مناسب احتیاط
برتی جائے تو یہ دوسرے اچار کی طرح ایک سال تک رہتا ہے۔یہ اچار جھٹ پٹ تیار ہو
جاتا ہے نہ ہی اسے دھوپ میں رکھنے کی ضرورت ہے نہ ہی اسے کھانے کے لیے کافی دن تک
انتظار کرنا پڑتاہے تو، آئیے شروع کرتے ہیں۔
مٹر کا
اچار بنانے کا اجزاء
اجزاء:-
سبز مٹر – تین کپ
خشک دھنیا – دو کھانے
کے چمچ
سونف – تین کھانے کے چمچ
زیرہ – ایک کھانے کا
چمچ
خشک میتھی کے بیج
– دو چمچ
زرد سرسوں کے بیج
– ایک کھانے کا چمچ
کیرم کے بیج اجواین- آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ – ایک چائے
کا چمچ
پوری لال مرچ – چار
سے پانچ
کشمیری لال مرچ پاؤڈر-
ایک چمچ
ہلدی پاؤڈر – آدھا
چائے کا چمچ
خشک آم کا پاؤڈر- ایک
کھانے کا چمچ
ہینگ – ایک چوتھا چمچ
کلونجی ایک چائے کا
چمچ
کالا نمک – ایک چائے
کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرسوں کا تیل ایک کپ
سرکہ – دو کھانے کے
چمچ
اچار
تیار کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے مٹر کو چھیل کر اک باول میں
ڈال لیں اور اسے اچھی طرح دھو لیں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب ایک برتن میں پانی کو ابال لیں اور
اس ابلتے پانی میں مٹر کو ڈال کر دو سے تین منٹ تک چھوڑ دیں تاکہ مٹر نرم ہوجایں
اس کو زیادہ نہیں ابالنا
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب گرم پانی سے مٹر نکال لیں اور پانی
اچھی طرح سے خشک کر لیں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب ان مٹر کو ٹھنڈے پانی میں ڈال لیں
تاکہ ان کا کوکنگ پروسیس ختم ہو جاے اور وہ ٹھنڈے بھی ہو جایں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب تمام مٹر کو نکال کر کسی کاٹن کے
کپڑے پر پھیلا لیں اور اچھی طرح خشک کر لیں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب ایک پین میں خشک
دھنیاں،زیرہ،سونف،کالی مرچ،لال مرچ،سرسوں کے بیج،میتھی دانہ اور اجواین ڈال کر اسے
روسٹ کر لیں گے تاکہ ان میں موجود نمی ختم ہو جاے اور خوشبو بھی بڑھ جاے
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
جب تک ہمارے روسٹ مسالے ٹھنڈے ہوتے ہیں
تب تک ایک پین میں ایک کپ سرسوں کا تیل لے کر اسے گرم کریں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
جب تیل گرم ہو جاے اس میں سے دھواں
نکلنا شروع ہو جاے تو چولھا بند کر دیں اور اب تیل میں سونف،زیرہ،میتھی
دانہ،کلونجی،اور ہینگ ڈال کر بھون لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب روسٹ مسالے کو اچھی طرح پیس کر پاوڈر
بنا لیں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب مٹر ایک باول میں لے کر اس میں روسٹ
مسالے کا پاوڈر ڈالیں ساتھ ہی آمچور پاوڈر، نمک،ہلدی اور کشمیری لال مرچ ڈال دیں اور
اسے اچھی طرح مکس کر لیں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب اس میں سرسوں کا تیل بھی جو ٹھنڈا ہو
گیا ہو گا وہ بھی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
اب سب سے آخر میں اس میں دو چمچ سفید
سرکہ ڈالیں اس سے ٹیسٹ بھی اچھا ہو جاے گا اور اچار کافی عرصہ تک خراب بھی نہیں
ہوگا
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
![]() |
| Green peas pickle by Multanikitchen |
















